نئی دہلی، 20 اگست:
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ان کی 78 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
راہل گاندھی اپنی بہن پرینکا کے ساتھ ہفتہ کی صبح راجیو گاندھی کی یادگار جگہ ویر بھومی پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران رابرٹ واڈرا، کانگریس ایم پی کے سی وینوگوپال اور پارٹی کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔
راہل نے اپنے والد راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا- ‘پاپا، آپ ہر پل میرے ساتھ، میرے دل میں ہیں۔ میں ہمیشہ کوشش کروں گا کہ آپ نے ملک کے لیے جو خواب دیکھا ہے میں اسے پورا کروں۔