• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

حجاب کی خلاف ورزی، ٹی وی پر خاتون سے ’جبری‘ اعتراف لینے پر ایران میں غم و غصہ

Online Editor by Online Editor
2022-08-24
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
حجاب کی خلاف ورزی، ٹی وی پر خاتون سے ’جبری‘ اعتراف لینے پر ایران میں غم و غصہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
ایک ایرانی خاتون سے سرکاری ٹی وی پر حجاب قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق ’جبری‘ اعتراف لینے کے بعد ملک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 28 برس کی سپیدہ رشنو کو حجاب کی خلاف ورزی پر جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔12 جولائی کو ایرانی حکومت نے حجاب اور حیا کا ایک سخت دن متعارف کروایا تھا جس کی سپیدہ رشنو سمیت متعدد خواتین نے خلاف ورزی کی۔
انسانی حقوق کے ادارے (ہرانہ) نے کہا تھا کہ گرفتاری کے بعد لکھاری اور آرٹسٹ سیپدہ رشنو کو انٹرنل بلیڈنگ کی شکایت کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔15 اگست کو صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت نے خواتین کے لیے حجاب اور حیا سے متعلق قواعدوضوابط کو مزید سخت کر دیا تھا اور پابندیوں کی ایک نئی فہرست جاری کی۔
انسانی حقوق کے ادارے ہرانہ نے کہا ہے کہ قواعدوضوبط کی خلاف ورزی پر پانچ خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا اور چار کو جبری اعترافی بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔ہرانہ کے مطابق حجاب اور لباس سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی پر 1700 افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے طلب کیا۔گرفتاری کے بعد سپیدہ رشنو کو سرکاری ٹیلی ویژن پر لایا گیا۔ انہوں نے نئے قواعدوضوابط کے تحت سکارف پہنا ہوا تھا۔ اس موقعے پر انہوں نے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر معافی بھی مانگی۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کہ جب سپیدہ رشنو ٹی وی نمودار ہوئی تو ان کے ’آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے‘ بنے تھے اور وہ بیمار نظر آئیں۔ہرانہ کے ایک سینیئر رکن سکائی لار تھامسن نے کہا کہ ’’ان کے چہرے پر مارپیٹ کے واضح نشانات تھے۔ یہ واضح ہے کہ نفسیاتی تشدد اور اعتراف جرم پر مجبور کرنے کے علاوہ ان کو مارا پیٹا گیا۔‘‘
سکائی لار تھامسن نے مزید کہا کہ ’’مبصرین نے خواتین کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھا ہے جو ہم نے کچھ عرصے سے نہیں دیکھا تھا۔ اس معاملے پر بین الاقوامی برادری کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ ناانصافیاں ایران میں احتساب کے فقدان کی ایک اور مثال ہے۔‘‘سپیدہ رشنو اب بھی حراست میں ہیں۔ خواتین تہران میں پلے کارڈز اٹھائے ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں کہ ’سپیدہ رشنو کہاں ہیں؟‘سکاٹ لینڈ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں مشرق وسطیٰ کی سیاسی امور کے ماہر پروفیسر علی انصاری نے دی گارڈین کو بتایا کہ حجاب قوانین کو سخت کرنا ایران میں ایک ’وسیع پیمانے پر منظم جبر‘ کا حصہ ہے اور یہ رجحان ریئسی کی حکومت میں مزید خراب ہو گیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فن لینڈ کی وزیر اعظم نے ’متنازع تصویر‘پر معافی مانگ لی

Next Post

بیٹے کے خواہشمند شوہر نے پنڈٹ کے کہنے پر بیوی کو سرعام نہانے پر مجبور کردیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
بیٹے کے خواہشمند شوہر نے پنڈٹ کے کہنے پر بیوی کو سرعام نہانے پر مجبور کردیا

بیٹے کے خواہشمند شوہر نے پنڈٹ کے کہنے پر بیوی کو سرعام نہانے پر مجبور کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan