سرینگر،26اگست:
نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کانگرس کے سینئر لیڈر غلام بنی آزاد کے استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس وقت کانگرس بھنور میں ہے اور آزاد کا پارٹی کو الوداع کہنا غلط ہوا۔‘‘ فاروق عبداللہ نے کہا کہ انکو افسوس ہے کہ اس وقت کانگریس مشکل دور اور ایک بھنور میں ہے تو ایسے وقت میں غلام نبی آزاد جیسے سینئر اور قد آوار لیڈر کا پارٹی چھوڑنا صحیح نہیں۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ آزاد نے پوری زندگی کانگریس کو دی وہ نہ صرف سینر اور قدآور لیڈر تھے بلکہ اندھرا گاندھی کے دور سے کانگریس کے قریبی افراد بلکہ گھر کے فرد تصور کیے جاتے تھے۔ انہوں نے آزاد کو نیک دعائیں دیتے ہوئے کہا: ’’امید ہے کہ آزاد ملک کے سیکولر اور فیڈرل نظام کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے اور نفرت کے اس ماحول کے خلاف کریں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کانگرس قیادت کو بھی اپنے اندرونی معاملات سنجیدگی سے ٹٹولنے چاہئیں اور کوشش کرنی چاہئے اور ساتھ ہی ان لیڈران کو واپس لانے کی بھی سعی کرنی چاہئے۔
