بوگوٹا، 29 اگست:
جنوبی امریکی براعظم کے چوتھے بڑے ملک کولمبیا میں اتوار کو دو صحافیوں کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں صحافی اپنی کار میں ایک تقریب سے واپس آرہے تھے۔ اس دوران ان پر حملہ کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں آن لائن ریڈیو سٹیشن کے ڈائریکٹر لیئینر مونٹیرو اور آن لائن نیوز ویب سائٹ کے ڈائریکٹر ڈیلیا کونٹیراس کی موت ہوگئی۔ دونوں کو فنڈیسین کے میونسپلٹی ایریا میں گولی ماری گئی۔ وہ ایک ساتھ گاؤں کے ایک پروگرام سے واپس آرہے تھے۔
