سرینگر، 29 اگست:
جموں و کشمیر پولیس نے لوگوں کو ہنگامی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک ایپ شروع کی ہے جس میں ایک بٹن کے کلک پر ایف آئی آر درج کرنا بھی شامل ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہاعوام سے درخواست ہے کہ براہ کرم پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سے JKecop ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ آسانی سے ایمرجنسی سروسز حاصل کی جاسکیں۔
معلومات دینا، ٹریفک کی خلاف ورزی کی اطلاع دینا، ہنگامی مدد طلب کرنا، ہائی وے کی حیثیت، کیس کی تفصیلات، چالان آن لائن ادا کرنا، کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا، کرایہ دارکی تصدیق کرنا وغیرہ۔ پولیس نے عام لوگوں کو ایپ کا بھرپور استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
سرینگر ضلع کے ایک سینئر پولیس افسر نے بھی سرینگر کے باشندوں پر زور دیا کہ وہ اس ایپ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ تمام ہنگامی پولیس سے متعلق خدمات کو آسان بنا دے گی۔
