جموں ،30 اگست :
شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے ویشنو دیوی یاتریوں کے لیے آر آئی ایف ڈی سے لیس یاترا کارڈ متعارف کرائے ہیں۔آر ائی ایف ڈی سے لیس یاترا کارڈ سسٹم 29 مقامات پر شروع کیا گیا ہے اور مختلف اینٹینا اور ریڈارز نصب کیے گئے ہیں۔آر آئی آیف ڈی سسٹم سے پہلے یاترا پرچی سسٹم آن لائن اور کاؤنٹر پر یاترا کے لیے دستیاب تھا۔
اس نئے منصوبے کے تحت 40 نئے مقامات اور 7 تصدیقی کاؤنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ایک نیا کنٹرول سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او انشول گرگ نے کہا کہ آر آئی ایف ڈی سسٹم کے ساتھ ہم مناسب وقت میں یاتریوں کو ٹریک کرنے اور یاترا کی نگرانی کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس سسٹم کے ذریعے ہم اس کی نگرانی کر سکتے ہیں۔اس سے ہمیں یاترا کو منظم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ زلزلہ اور لینڈ سلائیڈ کا شکار علاقہ ہے۔
نئی ٹیکنالوجی ہماری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کی مدد کرے گی۔ ویشنو دیوی یاترا پر آئے لوگوں نے کہا کہ وہ نئے نظام سے بہت خوش ہیں اور اس سے یاترا کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔
