سرینگر، یکم ستمبر:
سرینگر شہر کے بربرشاہ علاقے میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کے واقعے میں ایک مکان اور تین دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ جان ملک اور عبدالرشید کے مشترکہ گھر کی اوپر کی منزل سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔
فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے واقعہ میں مکان اور تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔ تینوں عارضی دکانیں منظور احمد بھٹ، جاوید احمد بھٹ اور امتیاز احمد بھٹ کی تھیں جو تمام بربرشاہ کے رہائشی ہیں۔ (ہندوستھان سماچار )/سلام
