• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

کینیڈا میں چاقو برداروں کے حملوں میں 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

Online Editor by Online Editor
2022-09-05
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
کینیڈا میں چاقو برداروں کے حملوں میں 10 افراد ہلاک، 15 زخمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
کینیڈا میں چاقو سے کیے گئے حملوں کے ایک سلسلے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) نے کینیڈین پولیس کے حوالے سے بتایا ہے یہ حملے اتوار کو سکیچوان صوبے کے قریبی قصبے اور ایک آبادی میں ہوئے جس کے بعد دو مشتبہ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ چاقو کے یہ حملے جیمز سمتھ کری نیشن اور ساسکاٹون کے شمال مشرق میں واقع ویلڈن گاؤں کے متعدد مقامات پر ہوئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے دو افراد ڈیمیئن سینڈرسن اور میلس سینڈرسن کا مشتبہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آخری اطلاعات کے مطابق یہ دونوں ایک سیاہ رنگ کی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔
سکیچوان پولیس کی اسسٹنٹ کمشنر رونڈا بلیک مور نے کہا کہ لگتا ہے کہ کچھ متاثرین کو مشتبہ افراد نے نشانہ بنایا ہے جبکہ دیگر پر غیر منظم حملہ کیا گیا ہے۔وہ تاحال ان واقعات کے سبب کے بارے میں نہیں بتا سکیں۔
بلیک مور نے کہا کہ ’آج ہمارے صوبے میں جو کچھ ہوا ہے یہ خوفناک ہے ۔‘انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے 13 مقامات تھے جہاں یا تو مردہ یا پھر زخمی افراد پائے گئے۔
اے پی کے مطابق یہ کینیڈا کی تاریخ کے سب سے مہلک قتل عام کے واقعات میں سے ایک ہے۔اس سے قبل کینیڈا 2020 میں پولیس افسر کے بھیس میں ایک شخص نے نووا سکاٹیا صوبے میں لوگوں کو ان کے گھروں میں گولی مار کر آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
سنہ 2019 میں ٹورنٹو میں ایک شخص نے 10 راہگیروں کو قتل کرنے کے لیے وین کا استعمال کیا تھا۔تاہم کینیڈا میں ماس کِلنگ (بڑے پیمانے پر قتل عام) امریکہ کے مقابلے میں کم ہے۔بلیک مور نے مزید بتایا کہ پولیس کو صبح 6 بجے سے پہلے فرسٹ نیشن کمیونٹی پر چاقو کے حملوں کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ حملوں کی مزید رپورٹس فوری طور پر سامنے آئیں اور دوپہر تک پولیس نے ایک انتباہ جاری کیا کہ مبینہ طور پر دو مشتبہ افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی ریجینا میں دیکھی گئی ہے، جو ان آبادیوں سے تقریباً 335 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے جہاں چاقو کے حملے ہوئے۔پولیس نے کہا کہ عوام کی جانب سے ان کے پاس آخری معلومات یہ تھی کہ مشتبہ افراد کو وہاں دوپہر کے کھانے کے وقت دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے کوئی نظر نہیں آیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

میں بے قصور ہوں اوریہ ثابت کرکے رہوں گی: سارہ علی خان

Next Post

بھدرواہ: دو الگ الگ سڑک حادثات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
بھدرواہ: دو الگ الگ سڑک حادثات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک

بھدرواہ: دو الگ الگ سڑک حادثات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan