سرینگر، 5 ستمبر:
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں ایک 28 سالہ غیر مقامی مزدور کی زیادہ مقدار میں شراب پینے کی وجہ سے موت ہو گئی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پیر کے روز تقریباً ایک بجے غیر مقامی مزدور اجے کیوٹ ولد ست نارائن کیوات ساکن چھتیس گڑھ چاڈورہ علاقے میں اینٹوں کے بھٹےاے-16 کتھر گنڈ میں کام کر رہے تھا۔ اُس کی لاش کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال چاڈورہ لایا گیا۔ افسر نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور موت کی پہلی وجہ بھٹے پر مقامی طور پر تیار کردہ شراب کا زیادہ مقدار میں پینا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے باریک بینی سے چھان بین کی جا رہی ہے ۔