• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

غلام نبی آزاد کا جموں میں عوامی وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

Online Editor by Online Editor
2022-09-07
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
غلام نبی آزاد کا جموں میں عوامی وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں ،7 ستمبر :

غلام نبی آزاد کانگریس چھوڑنے کے بعد اپنی نئی پارٹی بنانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کو اپنے آبائی حلقہ ڈوڈہ سے بہت امیدیں ہیں۔ ایسے میں جموں میں ملاقاتوں کا سلسلہ ختم کرنے کے بعد آزاد ڈوڈہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ منگل کو بھی آزاد نے جموں میں دن بھر میٹنگیں کیں تاکہ جموں و کشمیر میں نئی پارٹی کی طرف سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر حامیوں کی رائے حاصل کی جا سکے۔ آزاد نے جموں ڈویژن کے کٹھوعہ، ادھم پور، ریاسی، کٹرا، اکھنور کے وفود سے پارٹی کے نام اور اہم مسائل وغیرہ پر رائے لی۔

ذرائع کے مطابق جموں میں اپنی گاندھی نگر رہائش گاہ پر ہونے والی ان میٹنگوں میں آزاد نے حامیوں سے کہا کہ وہ جلد ہی نئی پارٹی کے اعلان کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متحرک کرنے کے لیے کام کریں۔ ان ملاقاتوں میں سابق نائب وزیراعلی تاراچند سمیت کئی آزاد حامی بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری ہے۔

آزاد ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ ان کے قریبی دوست جی ایم سروڑی، عبدالمجید وانی ڈوڈہ علاقے سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ ایسے میں آزاد کو پوری امید ہے کہ ان کی نئی پارٹی ڈوڈہ علاقے میں کافی اثر و رسوخ رکھے گی۔ یہی وجہ ہے کہ آزاد اب 8 ستمبر سے خطہ چناب میں چار روزہ میٹنگ کریں گے تاکہ آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس دوران وہ ڈوڈہ، رام بن، بھدرواہ اور کشتواڑ میں اپنے حامیوں سے رائے لیں گے۔ آزاد کا ڈوڈہ علاقہ کا دورہ کافی مصروف ہے۔

آزاد کانگریس چھوڑنے کے بعد جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے کے تیسرے مرحلے میں 12 ستمبر کو کشمیر کا دورہ کریں گے۔ آزاد کشمیر میں بھی جموں کی طرز پر ریلی نکال سکتے ہیں۔ آزاد کی حمایت میں مستعفی ہونے والے کشمیر کے کانگریس ایم ایل اے محمد امین بٹ، تاج محی الدین، حاجی عبدالرشید، گلزار وانی، پیرزادہ محمد سعید آزاد کے دورہ کشمیر کو کامیاب بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اپنی نئی پارٹی کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے بعد آزاد کشمیر سے براہ راست دہلی جائیں گے۔ وہ وہاں سے نئی پارٹی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند

Next Post

بجبہاڑہ کے ایم بی بی ایس کے طالب علم کی بنگلہ دیش میں موت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
بجبہاڑہ کے ایم بی بی ایس کے طالب علم کی بنگلہ دیش میں موت

بجبہاڑہ کے ایم بی بی ایس کے طالب علم کی بنگلہ دیش میں موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan