سرینگر، 07 ستمبر:
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ بنگلہ دیش میں انتقال کر گئی ہے جہاں وہ ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی تھی جب کہ اس کے اہل خانہ نے حکام سے اس کی لاش واپس لانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ خاندان کے ایک فرد نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے کٹو گاؤں کے منظور احمد کی بیٹی خوشبو منظور منگل کو کالج کے اپنے ہاسٹل کی عمارت سے گر گئی، جس کے بعد وہ آئی سی یو میں تھی، تاہم اس نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے میڈیکل کالج میں بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) کر رہی ہیں۔
دریں اثنا، خاندان کے رکن نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ ان کی لاش کو آخری رسومات کے لیے واپس لانے میں ان کی مدد کریں۔
