جموں، 11 ستمبر:
جموں و کشمیر کے بی جے پی لیڈر غلام علی کھٹانہ نے صدر دروپدی مرمو کی طرف سے راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی کے ایک دن بعد کہا کہ یہ پوری ریاست جموں و کشمیر کی جیت ہے۔غلام علی نے کہا کہ بی جے پی میں ہم عہدے کے لیے کام نہیں کرتے۔ میں نے پارٹی کے لیے بے لوث کام کیا ہے۔ میں پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔غلام علی نے اپنے حامیوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے پر کہا کہ یہ میری جیت نہیں بلکہ پورے جموں و کشمیر کی جیت ہے۔
پی ایم مودی نے کہا تھا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو ہم اُن لوگوں کو بااختیار بنائیں گے جن کے پاس سیاسی طاقت نہیں ہے۔ پی ایم مودی نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ یہ صرف گجر برادری کی فتح نہیں ہے بلکہ تمام برادریوں کی فتح ہے۔ صدر جمہوریہ ہند دراپدی مرمو نے جموں سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے گجر لیڈر غلام علی کھٹانہ کو راجیہ سبھا کا ممبر نامزد کیا ہے۔غلام علی کھٹانہ ضلع جموں کے بھٹنڈی کے رہنے والے ہیں اور سنہ 2008 سے بی جے پی میں سرگرم ہے۔ وہ فی الوقت بی جے پی کے جموں کشمیر یونٹ کے نائب صدر ہیں۔
اس سے قبل وہ جموں کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی سے وابستہ تھے۔ان کے راجیہ سبھا رکن کی نامزدگی سے متعلق صدر جمہوریہ ہند دراوپدی مرمو نے نوٹیفکیشن جاری کردی ہے۔بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وادی میں رہنے والے گوجر برادری کو بھی پہچان ملے گی۔اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
