سرینگر،14ستمبر:
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، حادثے میں اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جب کہ زخمیوں کو منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقے ساوجیاں کے بڑادی نالے کے قریب ایک منی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصلات کے مطابق گاڑی ساوجیاں سے منڈی آرہی تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس گہری کھائی میں گرگئی۔
مقامی لوگوںنے پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر ریسکیوں آپریشن کیے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سنٹر ساوجیاں پہنچایا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ساوجیاں پہنچایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اسکولی طلبہ اور دیگر افراد شامل ہے۔
پونچھ میں سڑک حادثے پر پی ڈی پی سربراہ و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہاکہ پونچھ میں سڑک حادثے کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا۔
پونچھ میں سڑک حادثے پر لیفٹیننٹ گورنر ایل جی سنہا نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے جانے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس اور سول حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔
(اس خبر کا مواد ای ٹی وی بھارت سے لیا گیا ہے)
