سرینگر، 14 ستمبر:
پولیس نے بدھ کو کہا کہ اتر پردیش سے وہاں کی پولیس کی مدد سے ایک بدنام مجرم کو گرفتار کیا گیا، جو آئی پی ایس افسر تنو شری کے نام پر فرضی اکاؤنٹ چلا رہا تھا۔
شوپیاں پولیس نے ٹویٹر پر لکھا تنو شری آئی پی ایس ایس ایس پی شوپیاں کے نام سے جعلی ٹویٹر ہینڈل چلانے اور رقم کا مطالبہ کرنے اور ٹویٹر پر قابل اعتراض اپڈیٹس شیئر کرنے میں ملوث بدنام زمانہ مجرم کو یوپی پولیس کے تعاون سے ضلع پرتاپ گڑھ یوپی سے گرفتار کیا گیا ہے