• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

دفعہ 370 کو وزیراعظم ہی بحال کر سکتے ہیں: غلام نبی آزاد

Online Editor by Online Editor
2022-09-15
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
دفعہ 370 کو وزیراعظم ہی بحال کر سکتے ہیں: غلام نبی آزاد
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں ،15 ستمبر:
کانگریس کے سابق رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہی دفعہ 370 کو بحال کر سکتے ہیں لیکن وہ انہیں اس کی بحالی پر قائل نہیں کر سکتے۔ آزاد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہمیں نے کبھی نہیں کہا کہ آرٹیکل 370 کو بحال نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم مودی آرٹیکل 370 کو بحال کر سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے کسان قوانین کو واپس لے لیا تھا۔ کسان قوانین کو اپوزیشن نے نہیں بلکہ پی ایم مودی نے واپس لیا تھا جس کی پارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ وہ مودی کو آرٹیکل 370 بحال کرنے پر راضی نہیں کر سکتے۔ اگر جموں و کشمیر کا کوئی لیڈر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ پی ایم مودی یا ان کی کابینہ کو قائل کرسکتا ہے لیکن میں اسے آرٹیکل 370 کی بحالی پر راضی نہیں کرسکتا۔ یا تو پی ایم مودی خود اسے بحال کرسکتے ہیں یا پھر اس کی بحالی کے لیے واضح اکثریت کی ضرورت ہے۔
کانگریس چھوڑنے کے بعد اتوار کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں اپنی پہلی ریلی میں آزاد نے کہا کہ دفعہ 370 کے بحال ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں 2/3 اکثریت کی ضرورت تھی اور اپوزیشن اسے حاصل کرنے میں ناکام ہے۔ آرٹیکل 370 پر ان کے بیان کے بعد جے اینڈ کے کانگریس لیڈروں نے آزاد پر الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کے آدمی ہیں اور جموں کشمیر میں پی ایم مودی کے وکیل ہیں جن کا ایجنڈا سیکولر ووٹوں کو تقسیم کرنا ہے تاکہ بی جے پی پارٹی کو فائدہ ہو۔ آزاد نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اس منسوخی کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضیاں دائر کی گئیں۔ تین سال گزر گئے اور ابھی تک ایک بھی سماعت نہیں ہوئی‘۔
انہوں نے کہا کہ کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی کہ اسے کب سماعت کے لیے رکھا جائے گا۔ جب تاریخ دی جائے گی تو ہمیں نہیں معلوم کہ سماعت کب تک جاری رہے گی، ہمیں نہیں معلوم کہ عدالت کس کے حق میں فیصلہ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا کوئی لیڈر یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اسے سپریم کورٹ سے مناسب فیصلہ ملے گا۔ میں لوگوں کو دھوکہ نہیں دینا چاہتا اور انہیں جھوٹی امیدوں میں نہیں رکھنا چاہتا۔ لوگ مجھے ووٹ دیں یا نہ دیں، میں کبھی بھی ایسا نعرہ نہیں دوں گا جو میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

راجوری میں2حادثات : 5افراد لقمہ جل ،19دیگر زخمی

Next Post

پاکستان کے سابق امپائر اسد رؤف کا 66 سال کی عمر میں انتقال

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
پاکستان کے سابق امپائر اسد رؤف کا 66 سال کی عمر میں انتقال

پاکستان کے سابق امپائر اسد رؤف کا 66 سال کی عمر میں انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan