• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سب انسپکٹر بھرتی معاملے میں سی بی آئی نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو حراست میں لیا

Online Editor by Online Editor
2022-09-16
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سب انسپکٹر بھرتی معاملے میں سی بی آئی نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو حراست میں لیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں،16ستمبر:
جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے سب انسپکٹر اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے گئے تحریری امتحان میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کے بعد سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے چھاپہ ماری کے بعد اب باضابط طور پر ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے کانسٹیبل اور استاد سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے کر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی جبکہ سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق ذمہ داروں کو بھی گرفتار کرنے کا قوی امکان ہے۔
بتادیں کہ سی بی آئی نے دھاندلیوں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ملوث 33 افراد کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے ایس آئی امتحان میں ہوئی دھاندلیوں اور قبل از وقت ہی پیپر 30 لاکھ روپیہ میں فروخت کرنے کے معاملے میں پولیس کانسٹیبل سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے پولیس کانسٹیبل رمن شرما، سریش کمار اور اکھنور کے ایک اُستاد جگدیش شرما کو حراست میں کر اُ ن سے پوچھ تاچھ شروع کی۔
سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز چھاپہ ماری کے دوران مذکورہ ملزمان کے گھروں سے کاغذات اور ڈجیٹل مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا تھا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سروسز سلیکشن بورڈ میں تعینات کئی ملازمین بھی اس اسکنڈل میں ملوث ہیں اور اُنہیں بھی گرفتار کرنے کا قوی امکان ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے اس معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی اور ابھی تک صرف تین افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
بتادیں کہ سروسز سلیکشن بورڈ نے ایس آئی بھرتیوں کے لئے 27مارچ 2022کو تحریری امتحان لیا تھا ۔ سلیکشن لسٹ منظر عام پر آنے کے بعد ایک ہی گھر کے تین افراد کو لسٹ میں منتخب پایا گیا جس کے بعد لسٹ پر اُمیدواروں نے سوالات اُٹھائے ۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے تین نفری کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے ایک ہفتے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہاکہ واقعی میں ایس آئی بھرتی میں دھاندلیاں ہوئیں۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرانے کے احکامات صادر کئے۔ پانچ اگست کو سی بی آئی نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران سی بی آئی کو پتہ چلا ہے کہ جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے ذمہ داروں نے بنگلورو کی ایک پرائیوٹ کمپنی ، با اثر اُمیدواروں اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر تحریری امتحان میں دھاندلیاں کیں ہیں۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ جموں ، راجوری اور سانبہ اضلاع سے اُمیدواروں نے صد فیصد نمبرات حاصل کئے ۔ سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی امتحان کے پرچے 30لاکھ روپیہ میں فروخت کئے گئے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ سی بی آئی نے سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق چیئرمین اور کنٹرولر کے گھروں کو بھی کھنگالا ہے اور وہاں سے بھی کاغذات برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سی یو ای ٹی- یو جی کے نتائج کا اعلان

Next Post

گاندربل میں کئ اسکولوں کا نام شہیدوں کے نام پر رکھا گیا ہے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
گاندربل میں کئ اسکولوں کا نام شہیدوں کے نام پر رکھا گیا ہے

گاندربل میں کئ اسکولوں کا نام شہیدوں کے نام پر رکھا گیا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan