جموں ،16 ستمبر:
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ سیاسی مخالفین دشمن نہیں ہیں اور سیاست تقسیم اور نفرت کے بارے میں نہیں ہے۔یہ بیان عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے جواب میں دیا۔ویڈیو میں نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان کچھ بیک ڈور مفاہمت کا اشارہ کیا۔جموں وکشمیر کے بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا نے عبداللہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اعلی سیاسی رہنماؤں میں ایک جوہر کے طور پر بیان کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جب وہ ممبر اسمبلی بنے عمر عبداللہ بھی اسمبلی میں تھے ۔ ایک فرد ، ایک شخص کے طور پر، عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں میں ایک جواہر ہیں۔اس لیے ہم دوست بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے ۔عمر عبداللہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے فون کرکے حال پوچھا تھا ۔ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، این سی لیڈر نے کہا کہ سیاست دانوں کو سیاسی طور پر اختلاف ہوتے ہیں لیکن ذاتی طور پر ایک دوسرے سے نفرت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
سیاست کا مطلب ہی تقسیم اور نفرت کیوں ہے؟ کون کہتا ہے کہ سیاسی طور پر اختلاف کرنے کے لیے ہمیں ذاتی طور پر بھی ایک دوسرے سے نفرت کرنی ہوگی؟ میرے سیاسی مخالفین ہیں، میرے دشمن نہیں ہیں،۔عمر نے کہا کہ میں رویندر رینا کے مہربان الفاظ کا شکر گزار ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی مخالفت کرنے سے نہیں روکیں گے،۔