• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر میں سینما کی واپسی، ایل جی نے نئے سینما کا کیا افتتاح

Online Editor by Online Editor
2022-09-20
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
کشمیر میں سینما کی واپسی، ایل جی نے نئے سینما کا کیا افتتاح
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،20ستمبر:
تیس برس کے بعد آج وادیٔ کشمیر میں سینما کی دوبارہ بحالی ہوگئی جب جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں آج صبح 11:00 بجے سرینگر میں INOX کے ڈیزائن کردہ پہلے ملٹی پلیکس نئے سینما ہال کا افتتاح کیا۔ سرینگر کے سونہ وار اور بادامی باغ آرمی کنٹونمنٹ کے متصل سینما تھیٹر کو ڈی پی دھر نے آئی ناکس کمپنی سے تعمیر کروایا ہے۔
منوج سنہا آج اس کا افتتاح کریں گے اور مقبول اداکار عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڑھا‘ اس سینما میں پہلی فلم آج ہی پردے پر دکھائی جائے گی، جب کہ 30 ستمبر سے اس سینما میں روزانہ کی بنیاد پر شووز ہوں گے۔ یاد رہے کہ وادی میں سرینگر اور اننت ناگ میں کئی معروف سینما گھر تھے لیکن عسکریت پسندی کی شروعات سے ان سینما ہالز کو ناسازگار حالات کے سبب بند کرنا پڑا تھا۔ کئی سینما ہال آج ویران عمارتیں نظر آرہے ہیں تو کئی سیکورٹی فورسز کے کیمپس میں تبدیل کردیے گئے۔
اگرچہ سنہ 1998 میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے سرینگر میں ریگل، نیلم اور براڈوے دوبارہ کھولے تھے لیکن ریگل سینما ہال کے باہر گرینیڈ دھماکہ کیا گیا تھا جس کے بعد سینما کھولنے کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ البتہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیری پنڈت ڈی پی دھر نے سونوار میں ‘آئی ناکس ‘ سینما بنایا ہے جس میں فلم شائقین کے لیے تین آڈیٹوریم میں 520 سیٹوں کی تعداد رکھی گئی ہے اور اس میں شائقین کے لیے جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔
قابل ذکر ہے دھر خاندان اس نئے سینما ہال سے متصل معروف ’’براڈوے‘‘سینما چلا رہا تھا لیکن اس کو نوے کے بعد ناسازگار حالات کے وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ اس عمارت کو تجارتی مرکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ڈی پی دھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے وادی کے نوجوانوں کے لیے سینما کی واپسی کی ہے تاکہ وہ بھی بڑے پردے پر فلم دیکھ پائیں۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ روز ایل جی منوج سنہا نے پلوامہ اور شوپیان میں دو سینما ہالز کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا کہ جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں سینما ہال بنایا جائے گا۔ پلوامہ اور شوپیان میں دو سرکاری عمارتوں میں بڑے کمروں کو سینما ہالز میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں فلمیں دکھائی جائیں گی۔ تاہم ان ہالز میں روزانہ شوز کی شروعات کے متعلق انتظامیہ نے کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کولگام میں بھی فلاح عام ٹرسٹ کے آفس پر چھاپہ

Next Post

نچلی جماعتوں کے سالانہ امتحانات اکتوبر، نومبر میں متوقع

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
اسکول دوبارہ کھل گئے، آگے کیا ہوگا؟

نچلی جماعتوں کے سالانہ امتحانات اکتوبر، نومبر میں متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan