سرینگر،20ستمبر:
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق نچلی کلاسوں کے سالانہ امتحانات کے بارے میں انتظامی سطح پر بات چیت جاری ہے، جس میں قوی امکانات ہیں کہ مذکورہ کلاسز کے امتحانات اکتوبر نومبر میں ہی لیے جائیں گے۔ ایسے میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے حکومت کو یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ امسال 9 ویں جماعت تک کی سبھی جماعتوں کے امتحانات اکتوبر، نومبر میں منعقد کیے جائیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، کشمیر، کے مطابق اگلے سال تمام جماعتوں کے لیے یکساں تعلیمی کلینڈر نافذالعمل ہوگا۔
یہ بات قابل ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے دسویں سے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات مارچ سیشن سے منعقد کرانے کا پہلے ہی حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامے کی رو سے جموں و کشمیر میں تھیوری امتحان مارچ کے پہلے ہفتہ سے جموں سمر زون کے موجودہ اکیڈمک کلینڈر کے مطابق منعقد کیا جائے گے سوائے جموں کے چند مشکل علاقوں کے اور خطہ کشمیر کے کچھ علاقوں میں۔ تاہم مشکل علاقوں میں امتحان میں تاخیر اور اپریل کے دوسرے ہفتے سے تجویز کردہ کلینڈر کے مطابق انعقاد کیا جائے گا جب یہ علاقے مکمل طور پر قابل رسائی بن جائیں گے۔ اگر چہ ان مشکل علاقوں میں الگ الگ امتحان لیا جائے گا، لیکن امتحانات کے نتائج کا اعلان بیک وقت کیا جائے گا۔