سری نگر،20ستمبر:
جموں و کشمیر کے پہلگام میں بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اننت ناگ میں یہ اطلاع دی۔ اننت ناگ پولیس نے بتایا کہ 18 ستمبر کو پہلگام میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار شخص نے عملے کے ارکان پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلم کی شوٹنگ ختم ہونے والی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کل پہلگام میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار عمران ہاشمی پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی اور اے این آئی کی خبر کے مطابق ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ جنوبی ضلع اننت ناگ کے مشہور و معروف سیاحتی مقام پہلگام میں فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمی عملے پر نامعلوم شرپسند عناصر نے پتھراؤ کیا۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی اسٹارٹر فلم کے عملے پر چند شرپسند عناصر نے پتھراؤ کیا، جس کے بعد پولیس نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔