برسلز ۔28 ستمبر:
ناٹو ڈیفنس ایجوکیشن انہانسمنٹ پروگرام (ڈی ای ای پی)کی رپورٹ میں پاک فوج اور طالبان کے منشیات کی تجارت میں ملوث ہونے کے ناپاک گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔’’نارکو۔ انسیکورٹی، انک‘‘ کے عنوان سے 2022 کی اس رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور افغانستان کی منشیات کی تجارت کو پاکستان کی فوجی جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی کی مدد سے ممکن بنایا گیا، جس نے ہمدرد جہادی گروپوں کے ساتھ کئی خفیہ کارروائیاں شروع کیں، جن میں سے سبھیمنشیات کی تجارت پر انحصار کرتے تھے۔
وہ اپنی کارروائیوں کو فنڈ دینے کے لیے منشیات کی اسمگلنگ پر بہت زیادہ منحصر ہیں۔ساؤتھ ایشیا پریس نے رپورٹ کیا کہ منشیات کی غیر قانونی تجارت افغانستان اور پاکستان میں باغی گروپوں کے اہم مالی ذرائع میں سے ایک ہے، لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ عالمی سطح پر منشیات کی دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔
مزید برآں، افغانستان۔ پاکستان ہیروئن کے نیٹ ورک، منشیات کے مالکان اور طالبان اور پاکستانی فوج کے ساتھ ان کا گٹھ جوڑ افغانستان اور خطے میں سلامتی، ریاست کی تعمیر اور جمہوری طرز حکمرانی میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ منشیات کے پھیلاؤ میں پاکستان کے کردار کی توثیق دوسرے ممالک میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں اس کے شہریوں کی متعدد گرفتاریوں سے ہوتی ہے۔ ساؤتھ ایشیا پریس نے رپورٹ کیا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران بھارت میں اور خاص طور پر وادی کشمیر کے اندر سمگلنگ کے نیٹ ورک قائم کیے ہیں تاکہ منشیات اور ہتھیاروں کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈیوڈ آر ونسٹن کی طرف سے لکھی گئی اس نیٹو اکیڈمک رپورٹ کا مرکزی مقصد افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں منشیات کی صنعت کی نمو اور منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے درمیان قائم ہونے والے گٹھ جوڑ کا تجزیہ کرنا ہے۔
طالبان طویل عرصے سے منشیات کو اپنی آمدنی کے اہم ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ پوست کی فصل کے بغیر، وہ شاید کبھی بھی اتنی بڑی تنظیم نہیں بن سکتے جو آج وہ غنی حکومت کو گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ساؤتھ ایشیا پریس نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ سال طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے ساتھ، دہشت گرد گروپ نے ملک میں افیون کی کاشت پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ایم این این
