چٹان ویب ڈیسک
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن رواں سال 11 اکتوبر کو اپنی 80ویں سالگرہ منائیں گے۔ اس خاص موقع پر عظیم فنکار کے اعزاز میں فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ امیتابھ بچن کی سالگرہ منانے کے لیے فلم ہیریٹیج فاو¿نڈیشن نے 8 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک 4 روزہ فلم فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیسٹیول کے دوران ان کی 11 فلمیں بھارت کے 17 شہروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
امیتابھ بچن کی ان یادگار فلموں میں ڈان، کالا پتھر، کالیا، کبھی کبھی، امر اکبر انتھونی، نمک حلال، ابھیمان، دیور، ملی، ستے پہ ستہ، چپکے چپکے شامل ہیں۔
امیتابھ بچن کو بالی ووڈ کا ورک ہولک مین بھی کہا جاتا ہے۔ امیتابھ بچن تقریباً پانچ دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کر رہے ہیں اور اب بھی بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ اس عمر میں وہ بہت توانا ہے اور اچھے نوجوانوں سے سخت مقابلہ کرتے ہیں ۔ وہ فی الحال سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے شو کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 14 کی میزبانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اگر ہم ان کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو ان میں الوداع، اونچائی، تتلی وغیرہ شامل ہیں۔