سرینگر/ 5ستمبر:
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے آج پلوامہ میں ایک شہری کے قتل کے واقعے کی زبردست الفاظ میں مذمت کی اور اس حوالے شفاف اور فی الفور جانچ کا مطالبہ کیاہے ۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق پیپلز کانفرنس نے کہا ہے کہپلوامہ میں ایک غیر مسلح شہری کا قتل انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت کارروائی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہم سوگوار خاندان کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔
پیپلز کانفرنس نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس ناخوشگوار واقعے کے نتیجے میں ہونے والے حالات کی تحقیقات کرے اور سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہحکومت کو اس واقعے کی مکمل اور غیر جانبدار تحقیقات کرنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ذمہ دار افسران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوگوار خاندان کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔
