دہلی،11اکتوبر:
ٹیرر فنڈنگ کے معاملے کے الزام میں قید مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کا منگل کے روز دہلی کے ایمس ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے شاہ کی بیٹی روا شاہ نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ اُن کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ’’ "میرے والد کا ایمس میں انتقال ہو گیا، بطور قیدی۔”‘‘
واضح رہے کہ شاہ کو دہلی ہائی کورٹ نے کینسر کی تشخیص کے بعد مناسب علاج کے لیے دہلی کے ایمس اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل محمد الطاف شاہ کی بیٹی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپنے بیمار والد کے لیے فوری طبی امداد کی درخواست کی تھی۔ الطاف شاہ فی الحال تہاڑ جیل میں بند تھے۔
