جموں، 11 اکتوبر:
جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے بعد منگل کو جزوی طور پر ابر آلود آسمان سے جموں شہر میں ایک بار پھر دھوپ نکلی۔ صبح اور شام کے وقت سرد ہواؤں کی وجہ سے جموں ڈویژن میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے منگل کو کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ آسمان صاف رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 6.1 اور گلمرگ میں 3.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 19.4، کٹرہ 17.2، بٹوت میں 11.5، بانہال میں 8.6 اور بھدرواہ میں 12 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔جبکہ لداخ کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8ڈگری سیلسیس، کارگل میں 4.7 اور لیہہ میں2.9 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔