سری نگر،12اکتوبر:
ضلع الیکشن آفیسرجموں کے جاری کردہ اس تازہ سرکاری آرڈریاحکم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، نیشنل کانفرنس نے ٹویٹ کیاکہ حکومت جموں و کشمیر میں 25 لاکھ غیر مقامی ووٹروں کو شامل کرنے کے اپنے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہم اس اقدام کی مخالفت کرتے رہتے ہیں۔
جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس نے ٹویٹ میں مزید لکھاہے کہ بی جے پی انتخابات سے خوفزدہ ہے اور جانتی ہے کہ وہ بری طرح ہارے گی۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بیلٹ باکس میں ان سازشوں کو شکست دینا ہوگی۔ بی جے پی کے بغیرتقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے غیر مقامی لوگوں کو بطور ووٹر شامل کرنے کی سخت مخالفت کی ہے۔
