سری نگر 12 اکتوبر،:
بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر روندر رینہ نے بتایا کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنا کوئی جرم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئین نے لوگوں کو یہ اختیارات دیے ہیں کہ وہ کہیں پر بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی اور کانگریس پر الزام لگایا کہ یہ سبھی جماعتیں لوگوں کو گمہراہ کر رہے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق روندر رینہ نے بتایا دفعہ370کی تسنیخ کے بعد ملک تمام قوانین اب جموںو کشمیر مکمل طور لاگوہوئے ہیں ۔انہوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال 1950میں اْس وقت کی حکومت نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت بھارت کے سبھی شہریوں کو کسی بھی ریاست یا یونین ٹریٹری میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت نئے ووٹروں کی رجسٹریشن ہو رہی ہے اور آئین کے تحت متعلقین اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔اْن کے مطابق غیر مقامی افراد جموں وکشمیر میں اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں یہ کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ آئین نے اْنہیں اس کا حق دیا ہے۔
جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے لئے گئے فیصلے کی صوبہ جموں میں بھی سخت مخالفت ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ جبکہ تمام سیاسی پارٹیوں نے اس حوالے سے اپنی ناراضگی اور خدشات کا اظہار کیا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر نے مزید کہا کہ ہے دفعہ370کے بعد ملک میں لاگوں تما م قوانین جموں و کشمیر پر بھی لاگوں ہیں ۔ انہوں مخالفت کرنے والی سیاسی پارٹیوں پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔