• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

یوکرین میں روسی جنگ معاشی ترقی میں سست روی کی اہم وجہ: آئی ایم ایف

Online Editor by Online Editor
2022-10-15
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
یوکرین میں روسی جنگ معاشی ترقی میں سست روی کی اہم وجہ: آئی ایم ایف
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
آئی ایم ایف کی ایک اہم کمیٹی کی سربراہ نے یوکرین میں روس کی جنگ کو معاشی ترقی میں سست روی اور عالمی عدم استحکام پیدا کرنے کی ’واحد سب سے اہم وجہ‘ قرار دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نادیہ کالوینو کا تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکرز آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے لیے واشنگٹن میں جمع ہوئے۔
ان اجلاسوں میں جنگ، بڑھتی ہوئی افراط زر اور موسمیاتی بحران پر توجہ مرکوز کی گئی۔بین الاقوامی مالیاتی کمیٹی کی سربراہ اور سپین کی وزیر اقتصادیات کالوینو نے کہا کہ پورے ہفتے روس سے یوکرین کے خلاف جنگ روکنے کے لیے پُرزور مطالبہ کیا گیا۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں امن کو اقتصادی پالیسی کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’جنگ واحد اہم ترین عنصر ہے جو ترقی کو سست روی کا شکار کرتا ہے اور مہنگائی، توانائی اور غذائی عدم تحفظ اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے۔‘
کالوینو نے مزید بتایا کہ کمیٹی جس میں روس شامل ہے، کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہی کیونکہ روس نے اتفاق رائے کو روک دیا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ممالک نے یوکرین کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے رضاکارانہ تعاون کا خیرمقدم کیا ہے۔جمعرات کو 20 بڑی معیشتوں کے گروپ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیے بغیر واشنگٹن میں مذاکرات بند کر دیے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے جمعے کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ’جنگ بند کریں، کیا آپ یہ نہیں سوچ رہے ہوں گے کہ یہ عالمی معیشت کو بہتر کرنے کا ایک زیادہ سیدھا طریقہ ہے؟‘
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے رواں ہفتے یوکرین جنگ کے باعث خوراک و توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر عالمی سطح پر اقتصادی ترقی کی رفتار آئندہ سال 2023 میں سست رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
آئی ایم ایف کے چیف اکانومسٹ پیئر اولیوئے گوغاچا نے کورونا وائرس اور یوکرین جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی مہنگائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ رواں یا آئندہ سال عالمی معیشت کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ معاشی سکڑاؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا تھا کہ دنیا کی تین بڑی معیشتیں امریکہ، یورپی یونین اور چین کی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں برقرار رہیں گی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وادی کشمیر میں دھان کی پیداوار میں اس سال کئی علاقوں میں نقصان

Next Post

پی ایم پیکج کے ملازمین کا جموں میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
ٹارگیٹ کلنگ : ہلاکتوں کے خلاف جموں وکشمیر میں احتجاجی مظاہرئے اور دھرنے

پی ایم پیکج کے ملازمین کا جموں میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan