• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

صحت مند معاشرے کے لیے عدلیہ پر اعتماد اور رفتاربہت ضروری : وزیراعظم

Online Editor by Online Editor
2022-10-15
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
پہلی مرتبہ اشاروں کی زبان کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے:وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappEmail

دہلی، 15 اکتوبر :

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ انصاف کے نظام میں بھروسہ اور اس کی رفتار ایک صحت مند معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے۔ انصاف ملنے پر اہل وطن کا خود اعتماد اور آئینی نظام پر اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر کے وزرائے قانون اور سکریٹریوں کی آل انڈیا کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ گجرات میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عدلیہ کے مختلف پہلوو¿ں اور ان میں مناسب تبدیلیاں لانے سے متعلق موضوعات پر اپنے خیالات پیش کئے۔

دوسرے ممالک کی مثالیں لیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہاں پارلیمنٹ یا قانون ساز اسمبلی میں ایک مسودہ قانون کی وضاحت اندر تفصیل سے سمجھانے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ دوسرا قانون کا مسودہ آسانی سے سمجھنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ اس سے عام آدمی اسے سمجھ پاتا ہے۔ ان ممالک میں قانون کے نفاذ کے لیے وقت کا تعین بھی کیا جاتا ہے اور نئے حالات میں قانون کا پھر سے جائزہ لیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایک درست عدالتی نظام کو’زندگی جینے میں آسانی‘ کا ایک اہم پہلو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو حکومت کی عدم موجودگی کا احساس نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی ملک کے عوام کو حکومت کادباو¿ محسوس ہونا چاہئے۔

وزیر اعظم نے اس دوران زیر سماعتقیدیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو زیر سماعت قیدیوں کے حوالے سے انسانی رویہ کے ساتھ کام کرنا چاہئے تاکہ عدالتی نظام انسانی ہمدردی کے نظریات کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔

اصلاحات پر خصوصی زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خوبی یہ رہی ہے کہ ہم نے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے اپنے اندر اندرونی اصلاحات کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ معنویت کھو چکے قاعدے قوانین اور غلط رواجوں کو دور کرتا رہا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے اپنی حکومت کے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں ہم نے اس طرح کے 3200 تعمیل کو ختم کیا ہے ۔ ملک نے ڈیڑھ ہزار سے زائد پرانے اور غیر متعلقہ قوانین کو منسوخ کر دیا ہے۔ ان میں سے بہت سے قوانین غلامی کے زمانے سے چلے آ رہے تھے۔ انہوں نے ریاستوں سے بھی اپنے یہاں اسی طرح کا جائزہ لینے کی اپیل کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر سب سے بڑا چیلنج ہے اور عدلیہ اس سمت میں انتہائی سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ متبادل تنازعات کے حل کے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ یہ ہندوستان کےگاوں میں اس کا طویل عرصے سے اچھے استعمال میں لایا گیاہے اور اب اسے ریاستی سطح پر فروغ دیا جا سکتا ہے۔

لوک عدالت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک میں تیز رفتار انصاف کا ذریعہ بن گیا ہے۔ کئی ریاستوں میں اس سمت میں کافی کام کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی سالوں میں لاکھوں معاملوں کو حل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹیکنالوجی کے کردار کو بھی تسلیم کیا اور کہا کہ آج یہ ہمارے عدالتی نظام کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمیں کورونا کے دور میں بھی فائدہ ہوا۔ آج ملک میں ای کورٹس کا مشن تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

مودی نے مزید کہا کہ ملک میں 5جی آنے سے ان نظاموں کو بڑا فروغ ملے گا۔ ہر ریاست کو اپنے نظام کو اپ ڈیٹ اور اپ گریڈ کرنا ہوگا۔ اسے ٹیکنالوجی کے مطابق بنانا بھی ہماری قانونی تعلیم کا ایک اہم مقصد ہونا چاہیے۔

آئین کی بالادستی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئین عدلیہ، مقننہ اور ایگزیکٹیو کا بنیادی مرکز ہے۔ حکومت ہو، پارلیمنٹ ہو، ہماری عدالتیں، تینوں ایک طرح سے ایک ہی ماں کی اولاد ہیں۔اس لئے خواہ کام الگ الگ ہوں، اگر ہم آئین کی روح پر نظر ڈالیں تو بحث یا مقابلے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ماں کے بچوں کی طرح، تینوں کوماں بھارتی کی خدمت کرنی ہے ، ساتھ میں اکیسویں صدی میں ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو اور قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دو روزہ کانفرنس گجرات کے ایکتا نگر میں قانون و انصاف کی وزارت کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کا مقصد پالیسی سازوں کو ہندوستانی قانونی اور عدالتی نظام سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے، نئے خیالات کا تبادلہ کرنے اور اپنے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے قابل ہو ں گے۔

کانفرنس میں تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار جیسے کہ تیز رفتار اور کفایتی انصاف کے لیے ثالثی ، مجموعی قانونی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا، فرسودہ قوانین کو ہٹانا، انصاف تک رسائی کو بہتر بنانا، التوا کو کم کرنا اور جلد از جلد معاملے کونمٹانے کو یقینی بنانا، بہتر مرکز-ریاست تال میل اور ریاستی قانونی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے ریاستی بلوں سے متعلق تجاویز، دیگر یکسانیت لانے جیسے موضوعات پر غور وخوض ہوگا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں ملک دشمن سرگرمیوں پر 5 سرکاری ملازمین برطرف

Next Post

الٰہی باغ سری نگر میں جونیئر انجینئر کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
اننت ناگ میں محکمہ بجلی کا عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

الٰہی باغ سری نگر میں جونیئر انجینئر کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan