• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, نومبر ۲۸, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

شوپیان میں مشتبہ ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں میں کشمیری پنڈت ہلاک

Online Editor by Online Editor
2022-10-15
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
شوپیان میں مشتبہ ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں میں کشمیری پنڈت ہلاک
FacebookTwitterWhatsappEmail

شوپیاں:۵۱، اکتوبر:
جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں مشتبہ ملی ٹنٹوںنے ایک کشمیری پنڈت کوگولیوںکانشانہ بناکر موت کی نیندسلادیا۔کشمیرزون پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے شخص پورن کرشن بھٹ کوفوری طوراسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ وہاں دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کے چودھری گنڈ علاقے میںہفتے کی صبح اُسوقت خوف وہراس اورتشویش کی لہر دوڑ گئی ،جب یہاں مشتبہ ملی ٹنٹوںنے ایک مقامی کشمیری پنڈت پر فائرنگ کردی ۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ گولیاں لگنے سے پورن کرشن بھٹ ولد پورن کرشن بھٹ ساکنہ چودھری گنڈشدیدزخمی ہوگیا۔انہوںنے بتایاکہ زخمی شخص کوفوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروںنے اُسے مردہ قرار دے دیا۔کشمیر زون پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ دہشت گردوں نے ایک شہری (اقلیتی) شری پورن کرشن بھٹ پر اس وقت گولی چلائی جب وہ چودھری گنڈ شوپیاں میں باغ کی طرف جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق اسے فوری طور پر علاج کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
کشمیر زون پولیس نے مزیدکہاکہ سیکورٹی فورسزکی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا،اوروہاں حملہ آوروںکی تلاش جاری ہے۔اس دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس وسطی کشمیرسوجیت کمار، جو جنوبی کشمیر رینج کے انچارج بھی ہیں، نے ہفتے کے روز کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ایک ملی ٹنٹ کا ہاتھ تھا، جس میں شوپیان میں ایک کشمیری پنڈت مارا گیا تھا۔
ڈی آئی جی پی سوجیت کمارنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک چیزوں پر کام کیا جا رہا ہے اور ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ملی ٹنٹ اس فعل میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی چیزیں واضح ہوں گی، اس کے مطابق مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی تاہم فی الحال چیزوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
سوجیت کمار نے کہاکہ اگر سیکورٹی گارڈز اور علاقے کے انچارج کسی اہلکار کی طرف سے کوئی حفاظتی کوتاہی پائی جاتی ہے، تو یقینی طور پر کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس وسطی کشمیرسوجیت کمار نے یہ بھی کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری کشمیر فریڈم فائٹر گروپ نے لی ہے، جو ایک ملی ٹنٹ تنظیم کا پراکسی نام ہے۔اُدھرڈپٹی کمشنر شوپیاں سچن کمار ویشیا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پنڈت خاندان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متوفی کی لاش کو جموں بھیجا جائے گا، جہاں آخری رسومات ادا کی جائیں گی اور انتظامیہ نے اس کے لئے تمام انتظامات کر لئے ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں ڈینگی کے مریض تین ہزار سے تجاوز

Next Post

کانگریس کا کام آگ لگانا ، ہاٹی مدعے پر دلتوں کو گمراہ کررہی ہے: امت شاہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2023-10-03
آرمی کی 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ہرمکھ کو 16,870 فٹ پر سر کیا

آرمی کی 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ہرمکھ کو 16,870 فٹ پر سر کیا

2023-10-03
سی آر پی ایف الفا نے سری نگر میں خصوصی سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

سی آر پی ایف الفا نے سری نگر میں خصوصی سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

2023-10-03
لیفٹیننٹ گورنر نے دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

2023-10-03
وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ,سرینگر جیسا پُرامن ماحول اور کہیں نہیں ہے // سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل

وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ,سرینگر جیسا پُرامن ماحول اور کہیں نہیں ہے // سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل

2023-10-03
ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

2023-10-03
پلوامہ کے مرن گاؤں میں رہائشی مکان خاکستر

بڈگام کے چرار شریف علاقے میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

2023-10-03
ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

2023-10-03
Next Post
کانگریس کا کام آگ لگانا ، ہاٹی مدعے پر دلتوں کو گمراہ کررہی ہے: امت شاہ

کانگریس کا کام آگ لگانا ، ہاٹی مدعے پر دلتوں کو گمراہ کررہی ہے: امت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan