• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

یوکرین میں ہماری فوج کے لیے صورت حال پریشان کُن ہے:روسی کمانڈر

Online Editor by Online Editor
2022-10-19
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
یوکرین میں ہماری فوج کے لیے صورت حال پریشان کُن ہے:روسی کمانڈر
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
یوکرین میں موجود روسی فوج کے نئے کمانڈر نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں ان جنوبی اور مشرقی علاقوں میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے جن کو روس نے حال ہی میں اپنے ساتھ ملانے کا دعوٰی کیا تھا۔
برطانوی خبر رساں اداے روئٹرز کے مطابق یہ صورت حال روس کے لیے تشویش کی ایک اور علامت ہے۔سٹریٹیجک لحاظ سے اہمیت کے حامل جنوبی علاقے خیرسن میں روسی چیف نے منگل کو کہا تھا کہ دریائے دنیپرو کے کنارے واقعہ چار قصبوں سے شہریوں کی ’منظم اور بتدریج نقل مکانی‘ ہوئی ہے۔
روسی ایئر فورس کے جنرل سرگئی سروویکن جو اب روسی فورس کی کمان کر رہے ہیں، نے ریاستی نیوز چینل 24 بتایا کہ ’ملٹری آپریشن کے حوالے سے موجودہ صورت حال کو پریشان کن قرار دیا جا سکتا ہے۔‘خیرسن کے حوالے سے سروویکن نے بتایا کہ ’وہاں مشکل صورت حال کا سامنا ہے، وہاں دشمن فوجیں جان بوجھ کر انفراسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔‘
پچھلے چند ہفتوں کے دوران خیرسن کے علاقے سے روسی فوج کو 20 سے 30 کلومیٹر تک پیچھے دھکیلا گیا ہے اور اس کو 22 کلومیٹر طویل دریائے دنیپرو جو یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے، کے کنارے گھیرے جانے کا خطرہ ہے۔زیپوریزہیا کے علاقے میں روس کی گورننگ کونسل کے رکن ولادیمیر روگوف کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے رات کے وقت حملے تیز کر دیے ہیں جہاں زیادہ تر زیپوریزہیا پاور سٹیشن کے ملازمین رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے میسنجنگ ایپ ٹیلی گرام پر بتایا کہ بدھ کو مقامی پاور سٹیشن کے قریب 10 فضائی حملے ہوئے۔روئٹرز آزادانہ ذرائع سے اس اطلاع کی تصدیق نہیں کرا سکا۔یوکرین اور روس دونوں ہی عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے انکار کرتے آئے ہیں جبکہ یوکرین نے روسی فوج پر جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات لگائے ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ’سپیشل ملٹری آپریشن‘ کے نام 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد روس کی سلامتی کو یقینی بنایا اور یوکرین میں روسی زبان بولنے والوں کو تحفظ دینا تھا۔
دوسری جانب یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ ماسکو نے بلااشتعال ایک بڑا قدم اٹھایا اور جنگ چھیڑ دی، اس کا مقصد پڑوس میں مغربی ممالک کے حمایتی ملک پر قبضہ کرنا ہے۔
سروویکنی کے مطابق ’کوپیانسک، لائمن، مائیکولیف اور کرائیوی میں روسی فوجوں پر مسلسل بمباری ہو رہی ہے۔‘وہ یہ بھی تسلیم کرتے ہوئے دکھائی دیے کہ یوکرینی فوج خیرسن کی طرف پیش قدمی کر سکتی ہے جو دریائے دنیپرو کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔
روس نے اس شہر پر حملے کے ابتدائی دنوں میں قبضہ کیا تھا اور وہ اب تک کا واحد شہر ہے جس پر مکمل طور پر روس کا قبضہ برقرار ہے۔خیرسن جزوی طور پر یوکرین کے ان چار صوبوں میں شامل ہے جن کو روس نے اپنے ساتھ ملانے کا دعوٰی کیا تھا۔ یہ 2014 میں روس کے قبضے میں آنے والے کریمیا کے لیے واحد زمینی راستہ ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شوپیاں میں گرفتار ہائی برڈ جنگجو دوسرے جنگجو کی فائرنگ سے ہلاک:پولیس

Next Post

لداخ کے سیاحتی مقام کھر دنگلہ پاس میں دلدوز حادثہ 4 سیاح از جان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، تین مسافر از جان

لداخ کے سیاحتی مقام کھر دنگلہ پاس میں دلدوز حادثہ 4 سیاح از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan