جموں، 21 اکتوبر:
جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ۔جس وجہ سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔لوگوں نے سردی سے بچنے کے لئے گرم مبلوسات زیب تن کر لیے ہیں ۔وہیں محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے علاقوں میں بارش اور برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے امکان کے ساتھ بنیادی طور پر ابر آلود آسمان رہنے کا امکان ہے ۔گلمرگ کے پہاڑی تفریحی مقام سمیت وادی کے اونچے علاقوں میں گزشتہ دو دنوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔جس کے نتیجہ میں میں درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آئی ہے ۔اس دوران جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس، کٹرہ میں 13.2، بٹوت میں 5.8، بانہال میں 4.6 اور بھدرواہ میں 6.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔جبکہ سری نگر میں 5.5، پہلگام میں 2 اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔لداخ کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4، کارگل میں 0.4 اور لیہہ میں منفی 2.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔
