• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

انڈین نژاد رشی سوناک ایک بار پھر برطانوی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل

Online Editor by Online Editor
2022-10-22
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
انڈین نژاد رشی سوناک ایک بار پھر برطانوی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ رشی سوناک نے کنزرویٹیو پارٹی کے رہنما اور وزارت عظمیٰ کا امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈین نژاد رشی سوناک جمعے کو دیر گئے پارٹی لیڈر کا انتخاب لڑنے کے لیے عائد شرائط کی کم سے کم حد تک پہنچ گئے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم بورس جانسن نے ایک بار پھر پارٹی کے سربراہ کے طور پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔ٹوری پارٹی کے ایم پی ٹوبیاز اِل ووڈ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ پارٹی کے 100ویں رُکن ہیں جو رشی سوناک کی حمایت کرنے کے لیے آگے بڑھے ہیں۔‘
وزیراعظم لِز ٹرس کے ڈرامائی استعفیٰ کے بعد برطانیہ کی حکمران جماعت کی قیادت کے لیے کابینہ کی رکن پینی مورڈانٹ پہلے ہی اپنی امیدواری کا باضابطہ اعلان کر چکی ہیں۔ اگر پارٹی رہنما بننے کی دوڑ میں شامل دیگر امیدوار 100 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو رشی سوناک کنزرویٹیو جماعت کے سربراہ اور وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔
دفاع کے وزیر ٹام ٹوگنڈاٹ نے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس دوڑ سے باہر رہیں۔انہوں نے رشی سوناک کی حمایت کے بعد کہا کہ ’یہ سیاسی کھیل کھیلنے کا وقت نہیں، حساب برابر کرنے کا بھی نہیں اور پیچھے دیکھنے کا بھی نہیں۔‘
ٹام ٹوگنڈاٹ خود بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں اُس وقت شامل رہے جب جولائی میں بورس جانسن کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔تاحال رشی سوناک یا بورس جانسن کی جانب سے بطور امیدوار سامنے آنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔بورس جانسن جو کیریبین میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے فوری طور پر پیر کو ٹوری ایم پیز کی جانب سے منعقدہ ممکنہ آن لان ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے واپس آ گئے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مستقبل کا بھارت

Next Post

جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب

جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan