نئی دہلی، 22 اکتوبر :
کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون بی ایف۔7کے پھیلنے کے خدشہ سے مرکزی حکومت میں ہلچل بڑھ گئی ہے۔ تہواروں کے پیش نظر بازاروں میں ہجوم کو دیکھتے ہوئے حکومت نے کورونا سے متعلق رویے پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2112 نئے کورونامریض سامنے آئے ہیں اور ایک متاثرہ کی موت ہوگئی ہے۔ اس دوران 3102 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
ہفتہ کے روز مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح اب 98.76 فیصد ہو گئی ہے۔ اب تک 44087748 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.01 فیصد ہے۔ ساتھ ہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 2.09 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے اور کورونا سے بچاو¿ کے لیے ویکسین کی 2.90 لاکھ خوراکیں دی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک ویکسین کی 219.53 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
