سرینگر /27اکتوبر:
جنوبی ضلع کولگام کے کوثر ناگ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔اطلاعات مطابق جنوبی ضلع کولگام کے کوثر ناگ علاقے میں فوج وفورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ ہوئی ہے ۔ کشمیر پولیس زون نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ کوثر ناگ کولگام علاقے میں مختصر شوٹ آوٹ میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے لکھا کہ مارے گئے ملی ٹنٹ کی شناخت کرنے کیلئے کارورائی جاری ہے ۔
