سرینگر،27اکتوبر:
بانڈی پورہ میں کم شدتی دھماکہ ہوا جس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں ایک کم شدتی دھماکہ ہوا ۔ پولیس کے مطابق آلوسہ بڈگام میں جمعرات کے بعد دوپہر اس وقت کم شدتی دھماکہ ہوا جب علاقے سے ایک فوجی گاڑی جا رہی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میںکوئی جانی یا مالی نقصان نہیںہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔