• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

رواں برس آخروٹ کی فصل میں اضافہ، صحیح دام نہ ملنے پر کاشتکار مایوس

Online Editor by Online Editor
2022-10-28
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
رواں برس آخروٹ کی فصل میں اضافہ، صحیح دام نہ ملنے پر کاشتکار مایوس
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر، 28 اکتوبر:
جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کو صوفی بزرگ شیخ نُورالدین نورانی (رح) نے چشموں کے شہر کوکرناگ کو برنگ کے خطاب سے نوازا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ قدرت نے برنگ کی سر زمین کو انگنت نعمتوں سے نوازا ہے، وادی برنگ میں قدرت نے نہ صرف اپنے جلوے بکھیر کر رکھ دیئے ہیں بلکہ یہاں کی زرخیز زمین بیش قیمتی اور نایاب چیزوں کو پنپنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے، انہیں چیزوں میں وادی برنگ کا آخروٹ بھی شامل ہے۔
وادی گل پوش میں آخروٹ کا کاروبار بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے، اگرچہ یہاں رواں برس آخروٹ کی پیداوار کافی اچھی ہوئی ہے، تاہم بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس کاروبار سے جڑے ہزاروں افراد کو انکی محنت کا پھل نہیں مل پا رہا ہے۔ کشمیر میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی آخروٹ کی فصل تیار ہو جاتی ہے۔ یہ خشک میوہ لوگوں کے روزگار کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ وادی کشمیر کی کثیر آبادی سیب کی صنعت کے ساتھ ساتھ آخروٹ کا کاروبار بھی کشمیر میں بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ آخروٹ کی پیداوار زیادہ تر کشمیر کے بالائی علاقوں میں کثرت سے ہوتی ہے۔
وادی میں ستمبر کے آخر تک آخروٹ پوری طرح سے پک جاتے ہیں اور درختوں سے آخروٹ اتارنے اور چھلکوں سے باہر نکالنے کے بعد آخروٹ کو پانی میں صاف کیا جاتا ہے، اس کے بعد دھوپ میں پہلے خشک کیا جاتا ہے۔ آخروٹ کی کاروبار سے کشمیر کی معیشت کو نہ صرف فائدہ حاصل ہوتا ہے بلکہ یہاں کی آبادی کے ایک کثیر حصے کو روزگار بھی حاصل ہوتا ہے، وادی میں اخروٹ کی پیداوار بڑھنے کے بعد ملک کے ساتھ ساتھ اب اسے عالمی منڈیوں میں بھی فروخت کیا جاتا ہے۔ تاہم اس صنعت سے وابستہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے مقامی منڈیوں میں یہ کاروبار کافی متاثر ہوا ہے، اخروٹ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاشت کار پریشانی کا شکار ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے اخروٹ کی تجارت کو بڑھانے اور کاشت کاروں کی مدد کے حوالے سے اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے ہیں، مقامی اور ملکی منڈیوں میں اخروٹ کی قیمت میں کافی کمی ہوئی ہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس کی معقول قمیت نہیں ملتی ہے اور مرکزِی حکومت بھی اس کو فروغ دینے کے لیے کوئی خاص اقدام نہیں کرتی ہے۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر اخروٹ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں بیجا جاتا تو اس سے ہمیں کافی فائدہ پہنچتا، پھر بھی ہم اپنی فصل کو جموں کی منڈیوں میں بیچنے کے لیے لے جاتے ہیں تاہم ہمیں وہاں کوئی معقول قمیت نہیں ملتی ہے، حالانکہ مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر انتظامیہ بھی اس کاروبار کو فروغ دینے کے حوالے سے قاصر ہیں، جس کی وجہ سے کاروباریوں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
کاشتکاروں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اخروٹ کی صنعت کو فروغ دینے کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے، انہوں نے یو ٹی سرکار کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت پر بھی زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں دلچسپی دکھا کر کاشتکاروں کو معقول رقومات دلانے میں ان کی مدد کرے، تاکہ اس شعبے سے وابستہ افراد مایوسی کا شکار ہو پائیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

رسول اللہ ﷺ : ایسے نبی کی ایسی ویسی امت

Next Post

ملک کے تمام 300 ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی عائد

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
ملک کے تمام 300 ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی عائد

ملک کے تمام 300 ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan