سرینگر، 28 اکتوبر:
جموں و کشمیر کی حکومت نے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے جاری معیاری علاج کے رہنما خطوط (STGs) کی خلاف ورزی پر تین ڈاکٹروں پر پرائیویٹ پریکٹس کرنے پر پابندی لگا دی۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے ذریعہ جاری کردہ معیاری علاج کے رہنما خطوط (STGS) کی خلاف ورزی کے بارے میں الزامات کی زیر التوا انکوائری، مندرجہ ذیل ڈاکٹروں کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں فوری طور پر کسی بھی نجی پریکٹس کرنے پر پابندی عائد ہے۔
اس سلسلےمیں ڈاکٹر جنید خورشید،ضلع اسپتال بڈگام، ڈاکٹر مشتاق احمد بھٹ سب ضلع اسپتال سوپور اور ڈاکٹر یاور نثار سپر اسپیشلٹی اسپتال، سرینگر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔