سرینگر، 29 اکتوبر:
جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور خشک رہا۔ تاہم صبح شام سردی کی شدّت میں اضافہ ہو رہا ہے جس وجہ سے لوگوں نے مکمل طور پر گرم مبلوسات زیب تن کر لیے ہیں۔ وہیں محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں صبح کے دھند کے ساتھ خشک موسم جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران سری نگر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں مائنس 0.7 ڈگری اور گلمرگ میں 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ خطہ کے دراس شہر میں مائنس 4.9 ڈگری سیلسیس، کارگل میں مائنس 1.8 اور لیہہ میں مائنس 3.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارے 16 ڈگری سیلسیس، کٹرہ میں 13.7، بٹوت میں 7.6، بانہال میں 4.6 اور بھدرواہ میں 5.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
