سرینگر، 29 اکتوبر:
جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام ڈی ڈی اوز سے اکتوبر 2022 کے مہینے کی تنخواہ صرف اُن ملازمین کو تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا جنہوں نے جموں و کشمیر ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم (جے کے ایچ آر ایم ایس) پر خود کو رجسٹر کیا ہے۔ اس سلسلے میں جی اے ڈی کے سیکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ایک حکم جاری کیا۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے ابھی تک جے کے ایچ آر ایم ایس پر خود کو رجسٹر نہیں کیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا بتایا گیا کے ہے کہ وہ ملازمین جنہوں نے پہلے ہی نامزد پورٹل پر خود کو رجسٹر کر رکھا ہے، وہ متعلقہ ڈی ڈی اوز کے ذریعے مزید تصدیق کے لیے اپنی سروس سے متعلق تفصیلات کو فوری طور پر درست، اپ ڈیٹ کریں گے یہ عمل 30 نومبر تک یا اس سے پہلے مکمل ہو جائے گا‘‘۔
