سرینگر ،29 اکتوبر :
جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے سابق وزیر چودھری لعل سنگھ اور جی ایم شاہ کے خاندان سمیت نصف درجن سے زائد سیاست دانوں کو جموں میں سرکاری رہائش خالی کرنے کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ اسٹیٹس کی جانب سے 25 اکتوبر کو نوٹس جاری کیے گئے تھے جس میں ’’غیر قانونی قابضین‘‘ سے کہا گیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنی متعلقہ سرکاری رہائش گاہیں خالی کردیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے مزید سیاست دانوں کو بھی دوسرے مرحلے میں اسی طرح کے بے دخلی کے نوٹس بھیجے جانے کا امکان ہے۔ کشمیر میں بھی پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت کئی سیاست دانوں کو بے دخلی کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔
