سرینگر، 31اکتوبر:
جموں و کشمیر پولیس نے اپنی فورس کی تیز رفتار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے رجسٹرڈ ہوابازی کمپنیوں سے ہیلی کاپٹر کرایہ پر لینے کے لیے بولی طلب کی ہے۔حکام نے اتوار کے روز کہا کہ جموں کشمیر کے تمام سیکٹروں میں پولیس افسران اور مرکزی مسلح پیرا ملٹری فورس سی اے پی ایف کے اہلکاروں کو لے جانے کے ساتھ ساتھ دیگر ہنگامی مقاصد کے لیے فلائٹ آپریشنز کی ضرورت ہے۔ پولیس نے ہفتے کے روز ٹینڈر جاری کیا اور رجسٹرڈ متعلقہ کمپنیوں سے بولی طلب کی۔جن کے پاس ہلکے ہیلی کاپٹروں کا بیڑا ہے ۔عہدیداروں نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کو ”ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان ” اور ”ایمرجنسی رسپانس پلان میں شامل کیا جائے گا۔ جو پولیس کے ذریعہ تیار کیا جا رہا ہے۔ سرینگر اور جموں ہیلی پیڈ پر موجود تمام ہیلی کاپٹروں کوای آر ایف میں ضم کیا جائے گا۔حکام نے کہا کہ مناسب موسمی حالات اور حد کی واضح مرئیت سے مشروط پولیس کو کم از کم تکلیف کے ساتھ آپریشن روزانہ کیے جائیں گے۔
مزید کہا کہ کمپنی کم از کم دو ڈبل انجن لائٹ ہیلی کاپٹر پیش کرے گی۔کمپنی کو ضرورت کے مطابق ایک آپریٹنگ ہیلی کاپٹر سری نگر جموں ہیلی پیڈ پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ آپریٹر کو ہنگامی صورت حال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر اضافی اسٹینڈ لگانے کی پوزیشن میں ہونا چاہیے۔
