سرینگر، 31 اکتوبر :
جموں و کشمیر کے چار پولیس افسران ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں سال 2022 کے لیے مرکزی وزیر داخلہ کے خصوصی آپریشن میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ایک فہرست کے مطابق ڈی آئی جی جموں، وویک گپتا، ایس ایس پی جموں، چندن کوہلی، ایس ڈی پی او گاندھی نگر سچیت شرما اور ایس جی سی ٹی وکی کمار ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ تمغے دہشت گردی، اسلحہ اور منشیات کے حوالے سے خصوصی آپریشنز کے لیے دیئے گئے تھے۔وزارت داخلہ نے دہشت گردی، بارڈر ایکشن، اسلحہ کنٹرول، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور بچاؤ کارروائیوں کے شعبوں میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی گئی چار خصوصی کارروائیوں کے لیے ‘ ‘مرکزی وزیر داخلہ کے خصوصی آپریشن میڈل-2022” کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں تلنگانہ کے 13، پنجاب کے 16، دہلی کے 19، جموں و کشمیر کے 4 اور مہاراشٹر کے 11 ایوارڈز شامل ہیں۔
