جموں:ضلع کشتواڑ میں کمسن بچّے کو اغوا کرنے والی خاتون کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے ۔گزشتہ ماہ ضلع کشتواڑ کے اسپتال سے ایک کمسن بچّے کو ایک خاتون نے اغوا کر کیا تھا ۔پولیس کی بروقت کاروائی کے بعد کیس میں ملوث کشتواڑ کی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ قتل اور انسانی اسمگلنگ کے مقصد سے ایک نابالغ بچے کو اغوا کرنے کے ایک کیس میں عدالت سیشن جج کشتواڑ نے یشپال کوتوال کی صدارت میں ملزم شبنم بیگم کو ضمانت دے دی ۔شبنم بیگم کے وکیل، ایڈوکیٹ صفدر علی شوکت عدالت کے روبرو اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ قتل یا انسانی سمگلنگ کے لیے اغوا کا کوئی کیس نہیں بنتا۔ وکیل نے انکشاف کیا کہ بھارتی پینل کوڈ کے تحت نابالغ بچے کی فروخت کا کوئی بندوبست نہیں ہے اور بچے کی فروخت انسانی اسمگلنگ کے دائرے میں نہیں آتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بچے کا کوئی استحصال نہیں ہوتا۔
پبلک پراسیکیوٹر منصور احمد شیخ نے اپنے دلائل میں نشاندہی کی کہ اس کیس میں معاشرے کے جذبات ملوث ہیں اور اس کے علاوہ پولیس کو تفتیش کرنی ہے ۔ ریاستی اور دفاعی وکیل کی دلائل سُنے کے بعد عدالت نے ملزم کو ضمانت دے دی۔