نئی دہلی، 04نومبر:
وزارت خارجہ نے کینیڈا میں مبینہ خالصتان ریفرنڈم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین حکومت ہندوستان میں کالعدم خالصتان کے حامی گروپوں کو دہشت گرد گروپ قرار دے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ خالصتانی عناصر کی علیحدگی پسندانہ کارروائیوں اور پنجاب میں تشدد کی تاریخ سے سبھی واقف ہیں۔ ہندوستان توقع کرتا ہے کہ جن گروپوں کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ان کے ساتھ کینیڈا میں بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ خالصتان ریفرنڈم کو تسلیم نہیں کرتے اور ہندوستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت دوست ملک کینیڈا میں انتہاپسند عناصر کی سیاسی سرگرمیوں کی مخالفت کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خالصتان کے حامی عناصر نے کئی مغربی ممالک میں مبینہ ریفرنڈم کا انعقاد کیا ہے۔ اسی سلسلے میں سکھ فار جسٹس نامی ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم نے 6 نومبر کو کینیڈا میں ایک مبینہ ریفرنڈم کا انعقاد کیا ہے۔
