• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق

Online Editor by Online Editor
2022-11-04
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
اسرائیل کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں شدید جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق اور ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے قریب اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق جبکہ مزید 4 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں چھاپہ ماررہی تھی کہ اسی دوران کچھ گھنٹے بعد یروشلم کے پرانے کوارٹر میں فلسطینیوں کی جانب سے مبینہ طور پر اسرائیلی فورسز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی جاں بحق ہوا۔
اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک اور فلسطینی جاں بحق ہوا تھا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کہ وہ پناہ گزینوں کے لیے جنین کیمپ میں آپریشن کررہے تھے لیکن وہ حملہ آور کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
اسلامی جہاد گروپ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے فاروق سلامہ ان کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 3 نومبر کو فورسز نے کہا تھا کہ یروشلم کے پرانے ہیڈکوارٹر میں انسپیکشن کے دوران اسرائیلی پولیس نے ایک حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسرائیلی فوجی کے جسم کے اوپری حصے پر حملہ کیا لیکن دو دیگر اہلکاروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق حملہ آور 20 سالہ عامر بدر مقامی شہری تھا۔حالیہ واقعہ اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے قریبی علاقے میں چوکی کے قریب پیش آیا تھا۔ہسپتال کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دوسرے شخص کو فائرنگ سے ٹانگ پر گولی لگی۔
واقعہ کے دوران فائرنگ سے تیسرے پولیس افسر کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔اسرائیلی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فارنزک ٹیم کے اہلکاروں نے جائے وقوع کی تصاویر لے لی ہیں۔اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 42 سالہ شخص جاں بحق ہونے کے بعد مغربی کنارے کے گاؤں بیروت ڈکو میں کئی افراد جمع ہو گئے۔خیال رہے کہ رواں سال صرف اکتوبر میں مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں جھڑپوں اور فائرنگ کے دوران 34 فلسطینی جاں بحق اور 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

 

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کینیڈا کو خالصتان کے حامی گروپوں کو دہشت گرد قرار دینا چاہیے – وزارت خارجہ

Next Post

تبو نے فلم’ہم نوجوان‘ سے سلور اسکرین پر قدم رکھا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
تبو نے فلم’ہم نوجوان‘ سے سلور اسکرین پر قدم رکھا

تبو نے فلم’ہم نوجوان‘ سے سلور اسکرین پر قدم رکھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan