نئی دہلی، 04 نومبر :
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) ہفتہ کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)نیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ یو جی سی کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے بدھ کو ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی 5 نومبر بروز ہفتہ این ٹی اے کی ویب سائٹ پر یو جی سی-نیٹ کے نتائج کا اعلان کرے گی۔ امیدوار سرکاری ویب سائٹ nta.ac.in اور ugcnet.nta.nic پر یوجی سی این ای ٹی نتیجہ-2022 دیکھ سکتے ہیں۔
