ولساڈ/نئی دہلی، 06 نومبر:
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے گجراتی زبان میں ایک نیا انتخابی نعرہ دیا -’ ‘میں نے یہ گجرات بنایا ہے ‘ ‘۔ انہوں نے کہا کہ ہر گجراتی نے گجرات بنایا ہے۔ مودی نے کہا کہ گجرات ان تفرقہ انگیز طاقتوں کا صفایا کردے گا جنہوں نے گزشتہ 20 سال ریاست کو بدنام کرنے میں گزارے ہیں۔
گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے بعد پہلی بار بی جے پی کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرنے ولساڈ ضلع کے کپراڈا پہنچے مودی نے گجراتی میں تقریر کی۔ انہوں نے ان انتخابات میں جیت کے تمام ریکارڈ توڑنے میں ریاست کے عوام سے تعاون طلب کیا۔ مودی نے کہا ’’اس الیکشن میں ہمارا ریکارڈ توڑنے میں ہماری مدد کریں۔
بی جے پی حکومت کو دوبارہ گجرات کی ترقی کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتے ہوئے پورے گجرات اور سماج کی ترقی کا موقع آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے لیے گجرات کی ترقی کے جذبے کے ساتھ مسلسل کام کر رہے ہیں۔
نیا انتخابی نعرہ دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ ’’ہر گجراتی اعتماد سے بھرا ہوا ہے، اسی لیے ہر کوئی گجراتی بولتا ہے، اندر کی آواز بولتی ہے، ہر گجرات کے دل سے ایک آواز نکلتی ہے، میں نے یہ گجرات بنایا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ گجرات بنانے کے لئے ہر گجراتی نے محنت کی ہے اور خون اور پسینہ بہایا ہے۔
مودی نے کہا کہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ میرا پہلا انتخابی جلسہ قبائلی بھائیوں اور بہنوں کے آشیرواد سے شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار میں اپنے تمام ریکارڈ توڑنا چاہتا ہوں۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندرا پٹیل کے لیے عوامی حمایت حاصل کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھوپندر کا ریکارڈ نریندر کے مقابلے زیادہ مضبوط ہونا چاہیے، میں ان کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔ مودی نے مزید کہا کہ نہ بھوپیندر اور نہ ہی نریندر یہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہ الیکشن گجرات کے ہمارے پیارے بھائی اور بہنیں لڑ رہے ہیں۔
سابقہ حکومتوں پر ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ کبھی ہم ڈاکٹروں کی تلاش کرتے تھے، آج قبائلی علاقوں میں اسپتال اور میڈیکل کالج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جب ٹینک بنتی تھی تو ایک ماہ تک ڈھول بجایا جاتا تھا اور ہینڈ پمپ لگنے کے بعد گاؤں میں پیڑا تقسیم کیا جاتا تھا۔ آج، اسٹولے جیسے منصوبوں کی وجہ سے، ہم اپنے قبائلی دیہاتوں میں پانی 200 منزلوں تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
