جموں/08؍نومبر:
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے حال ہی میں اِختتام پذیر ’بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام ‘‘ کی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے اِنتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سیکرٹریوں اور ان کے متعلقہ محکموں کو پروگرام کے کامیاب اِختتام کے لئے مقررہ اہداف حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ 35 حصہ لینے والے محکمے ،54 ڈیلیوری ایبلز کو پورا کرنے میں کامیاب رہے جو پروگرام کے لئے متعلقہ اہداف کے طورپر مقرر کئے گئے تھے اوربقیہ 101 ڈیلیوری ایبلز بھی جزوی طور پر حاصل کئے گئے ہیں۔
بیک ٹووِلیج مرحلہ چہارم پروگرام کی کامیابی کی متعدد داستانوں میں سے 13,977 سکول چھوڑنے والوں کو سکولوں میں دوبارہ داخلہ اورمعیاری تعلیم کی یقین دہانی پروگرام کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔مزید برآں، نوجوانوں کے ساتھ جڑنے کے لئے پروگرام کے دوران یوٹیوب پر پورے جموںوکشمیر سے 23 میوزیکل ٹیلنٹ شوز کی میز بانی کی گئی ۔ اِسی طرح عصری ڈیجیٹل فارمیٹ سے نوجوانوں کو متاثر کرنے کے لئے 15 رول ماڈلوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔
یہ پروگرام 21,329نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔پولٹری ، ہائوسنگ ، ٹرانسپورٹ ، صحت وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں 277 کوآپریٹیو سوسائٹیاں بھی رجسٹر کی گئی تھیں۔ جن ابھیان میں زرعی شعبے میں 14,567 سوئیل ہیلتھ کارڈ اور5,914 کسان کریڈٹ کارڈ جاری کئے گئے تھے۔
بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام کے دوران مزدوروں اور مائیگرنٹ کارکنوں نے بھی فائدہ اُٹھایا کیوں کہ 24,179 مستفید ین کا اِندراج کیا گیا اور 4,063 اِی ۔شرم کارڈ بنائے گئے ۔یہ سکیم اَب تک جموںوکشمیر یوٹی میں 88فیصد سیچوریٹیڈ ہے۔صحت شعبے میں 95,959 پی ایم جے اے وائی ۔ صحت گولڈن کارڈ جاری کئے گئے جس سے 49,526 کنبوں کو ہیلتھ اِنشورنس کوریج دی گئی اور جموںوکشمیر یوٹی میں اِس سکیم کی شرح کامیابی سے 93 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ ریونیو 6.6لاکھ لینڈ پاس بُک جاری کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔ بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام کے دوران 8.46لاکھ اَفراد کو ’’ آپ کی زمین آپکی نگرانی ‘‘ پورٹل پر متعارف کیا گیا جس سے وہ اَپنے آمدنی کے ریکارڈ تک رَسائی حاصل کرسکیں۔
محکمہ سماجی بہبو دنے بہت کچھ حاصل کیا ہے جس نے 5,159 ڈِس ابیلٹی کارڈ ( یو ڈی آئی ڈی ) کو ڈیجیٹائز کیا اور 30,231 آنگن واڑی اِستفادہ کنند گان اور 11,313 لاڈلی بیٹی اِستفادہ کنند گان کو آدھار کے ساتھ سیڈ کیا ۔ اِس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے 211 دیو یانگ کیمپ بھی منعقد کئے گئے۔اِس کے علاوہ زائد اَز 1.55 لاکھ اِی ۔ چالان مائننگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ۔منفرد کیو آر کوڈ کے ساتھ جو کہ زیر ومینوئل اِنٹرفیس سے معدنیات کی فروخت اور خریداری کے لئے آن لائن ادائیگی کے نظام کے ساتھ مربوط ہیں۔
چیف سیکرٹری نے اِی۔ کنٹر یکٹر رجسٹریشن سسٹم اور آن لائن بِلنگ سسٹم کو عملانے اور تمام ورک ڈیپارٹمنٹوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ دینے کو کہا ۔ اُنہوں نے سکول کمپلیکس سسٹم متعارف کرنے پر زور دیا جس کے تحت اَساتذہ متعدد سکولوں میں پڑھانے کے قابل ہوں۔
اُنہوں نے منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ سے اسپریشنل پنچایت پروگرام اور پنچایت ترقیاتی اِنڈکس پر کارروائیوں میں تیزی لانے کو بھی کہا ۔اُنہوں نے تمام محکموں سے 25 ؍ نومبر تک گتی شکتی پر تیں بنانے کے لئے بھی کہا۔
چیف سیکرٹری نے سوچھ گرام یوجنا پر بھی زوردیا اور متعلقہ محکمہ سے کہا کہ وہ صاف جموںوکشمیر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے متحد ہو کر کام کریں۔اُنہوں نے ایپ پر مبنی حاضری نظام کو عملانے اور سرکاری محکموں میں اَفرادی قوت کو آڈِٹ کرنے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری نے اِی ۔ آفس کے نفاذ ، پی آر آئی ممبران کی ٹریننگ، گلٹی دار جلد بیماری اور ڈینگی کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
اُنہوں نے دیگر ہدایات کے علاوہ پروگرام کے دوران جمع کئے گئے ڈیٹا کی تالیف اور تجزیہ کرنے کے لئے کہا تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کو جامع معنوں میں بنایا جاسکے ۔اُنہوں نے دورہ کرنے والے آفیسر سے کہا کہ وہ ہر سہ ماہی میں کم سے کم ایک بار ان کی پنچایت کا دورہ کریں تاکہ ان کے دورے کے بعد زمینی تبدیلی کا جائزہ لیا جاسکے اور اَگلے ایک برس کے دوران علاقے کے لئے ’پنچایت پربھاری ‘ کے طورپر کام کریں۔چیف سیکرٹری نے پروگرام کے اِنعقاد میں عوام اور سرکاری اَفسران کی کوششوں کی سراہنا کی۔
