• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی ناقابل قبول ہے:چیف سیکرٹری

پاور ڈِسکامز کی سرمائی تیاریوں کا لیاجائزہ

Online Editor by Online Editor
2022-11-08
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی ناقابل قبول ہے:چیف سیکرٹری
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/08؍نومبر:
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ( ڈی آئی ایس سی او ایم ایس ) کے سرمائی تیاریوں کے جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری ورکشاپوں کو سپیئر پارٹس سے بھرا جائے ، ٹرانسفارمروں کا معائینہ کیا جائے اور زیادہ کھپت کے موسم میں مانگ کو پورا کرنے کے لئے ٹرانسفارمروں کا وافر ذخیرہ رکھا جائے۔ اُنہوں نے کہاکہ بِلنگ کا فلیٹ ریٹ سسٹم جلد ختم کیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ نقصانات کو کم کرنے اور صارفین کو بجلی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ اِنتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اِس مقصد کے لئے بجلی چوری کے خلاف مؤثر نفاذ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ جہاں بھی ضرورت ہو بجلی کی کٹوتی کے شیڈول کی پہلے سے تشہیر کی جائے تاکہ صارفین اِس کے مطابق اَپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرسکیں۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے رام ۔ کشتواڑ اور سونہ مرگ اور گریز کے درمیان بجلی لائنوں کی تنصیب کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بجلی کے مجموعی منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے یوٹی سے مؤثر اور سستی بجلی کی خریداری کے لئے پیشہ ورانہ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے پر زو ر دیا۔ اُنہوں نے پاور پر چیز ایگری منٹ ( پی پی اے )سے یا پاور ایکس چیجز سے ایسی خریداروں کے لئے طریقہ کار وضع کرنے پر بھی زور دیا۔
اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ صارفین اور ایمنسٹی اَداکرنے والوں سے ریونیو کی وصولی کے اہداف مقرر کریں اور اِس عمل کی کارکردگی کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے مارچ 2023ء تک سری نگر اور جموں شہروں میں ہرایک میں کم سے کم 1.5لاکھ سمارٹ میٹر لگانے کی ہدایات کو دہرایا۔
چیف سیکرٹری نے زائد اَز 90 فیصد نقصان والے فیڈروں کے اِنچارج اَفسران اور ملازمین کے خلاف فوری تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ مجموعی تکنیکی اور تجارتی ( اے ٹی اینڈ سی) نقصانات کو 15فیصد سے کم رکھا جانا چاہیے۔
میٹنگ میںپرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل شیوا ننت طائل اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ڈی سی ایل یاسین ایم چودھری اورڈِسکامز کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام اِختتام پذیر :35 محکموں نے حصہ اور 101 ڈیلیور ایبلز کی کوشش کی گئی

Next Post

پیپلز کانفرنس کے منتخبہ صدر کی تقریب حلف برداری 16 نومبر کو طے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
پیپلز کانفرنس نے 13 جولائی کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا

پیپلز کانفرنس کے منتخبہ صدر کی تقریب حلف برداری 16 نومبر کو طے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan